چائے کی پتی سے ناف ٹھیک کرنے کا طریقہ – فوری علاج اور گھریلو نسخہ جانیں

چائے کی پتی سے ناف ٹھیک کرنے کا طریقہ – فوری علاج اور گھریلو نسخہ جانیں

ناف انسانی جسم کا ایک اہم حصہ ہے، جو پیدائش سے قبل بچے کو ماں کے جسم سے غذا فراہم کرنے کا ذریعہ ہوتا ہے۔ پیدائش کے بعد اسے کاٹ دیا جاتا ہے، لیکن روایتی طریقوں میں اسے مختلف بیماریوں کے علاج کے لیے استعمال کیا جاتا رہا ہے۔

 

ایک عام مسئلہ جو کئی افراد کو درپیش ہوتا ہے، وہ ناف کا اپنی جگہ سے ہٹ جانا ہے، جس کے باعث پیٹ میں شدید تکلیف اور بےچینی محسوس کی جاتی ہے۔

 

ناف کیوں ہٹتی ہے؟

 

کبھی آپ نے سنا ہوگا کہ کسی کی ناف سرک گئی ہے یا اپنی جگہ سے ہٹ چکی ہے، لیکن کیا یہ واقعی ایک طبی مسئلہ ہے؟

 

جدید میڈیکل سائنس میں اس حالت کا کوئی واضح ذکر نہیں ملتا، تاہم بعض روایتی ماہرین اسے حقیقت تسلیم کرتے ہیں۔ اس کی ممکنہ وجوہات میں اچانک بھاری وزن اٹھانا، سخت جسمانی مشقت کرنا یا طویل وقت تک خالی پیٹ رہنا شامل ہیں۔

 

یہ مسئلہ عام طور پر پیٹ میں درد، بدہضمی، قبض، اور بھوک کی کمی جیسی علامات کے ساتھ ظاہر ہوتا ہے۔

 

اس کا حل کیا ہے؟

 

ایک مؤثر گھریلو علاج چائے کی خشک پتی ہے، جسے باریک پیس کر ایک چمچ پانی میں گھول کر پینے سے تکلیف میں کمی آسکتی ہے۔ بعض افراد کو فوری آرام مل سکتا ہے، جبکہ کچھ کو تھوڑا وقت لگ سکتا ہے۔

 

اس کے علاوہ ایک خاص ورزش بھی فائدہ مند ہو سکتی ہے۔ اس کے لیے زمین پر بیٹھ کر ٹانگیں سیدھی کریں، پھر دائیں ٹانگ کو موڑ کر بائیں پیر کے انگوٹھے کو ہاتھ سے چھونے کی کوشش کریں، اور اس عمل کو سات مرتبہ دہرائیں۔ پھر بائیں ٹانگ کو موڑ کر دائیں پیر کے انگوٹھے کو چھونے کی مشق کریں۔ اس طریقے سے ناف دوبارہ اپنی جگہ آ سکتی ہے۔

 

تیسرا طریقہ متاثرہ جگہ پر ہلکی مساج کرنا ہے، جس سے پیٹ کی تکلیف کم ہونے کے ساتھ ناف بھی اپنی جگہ واپس آ سکتی ہے۔

 

تشخیص کیسے ممکن ہے؟

 

اگر شک ہو کہ ناف اپنی جگہ پر نہیں ہے، تو صبح کے وقت ناشتے سے پہلے انگوٹھا ناف پر رکھ کر اس میں دھڑکن یا ہلکی لرزش کا احساس کریں، اگر ایسا محسوس ہو تو اس کا مطلب ہے کہ ناف اپنی جگہ پر ہے، ورنہ نہیں۔

 

دوسرا طریقہ چت لیٹ کر دونوں ہاتھ جسم کے پہلو میں رکھنے اور سیدھے پیروں کے انگوٹھے دیکھنے کا ہے۔ اگر دونوں ایک سیدھ میں نہ ہوں تو یہ بھی ناف ہٹنے کی علامت ہو سکتی ہے۔

 

Naaf Utar Jaye To Kya Karen

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *