کیا شادی میں عمر کا فرق اہم ہے؟ ماورا حسین اور امیر گیلانی کی جوڑی پر بحث، ژالے سرحدی کا ردعمل

کیا شادی میں عمر کا فرق اہم ہے؟ ماورا حسین اور امیر گیلانی کی جوڑی پر بحث، ژالے سرحدی کا ردعمل

عورت کی عمر پر تنقید کیوں؟ ژالے سرحدی کی حمایت میں بیان

 

اداکارہ ژالے سرحدی نے ماورا حسین اور امیر گیلانی کی شادی پر ہونے والی بحث میں اپنا مؤقف پیش کیا، جہاں دونوں کے درمیان عمر کے فرق پر سوالات اٹھائے جا رہے تھے۔

 

ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ “اگر محبت حقیقی ہو تو عمر کی قید معنی نہیں رکھتی۔” ساتھ ہی یہ وضاحت کی کہ امیر گیلانی 28 جبکہ ماورا حسین 32 برس کی ہیں۔ اس پر ژالے سرحدی نے ردعمل دیتے ہوئے پوچھا کہ صرف اس وقت ہی عمر پر بحث کیوں کی جاتی ہے جب خاتون بڑی ہو؟

انہوں نے اس رویے کو غیر مساوی قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمر کی بنیاد پر جوڑوں کے رشتے پر سوال اٹھانا غیر منصفانہ ہے۔ ان کے مطابق محبت کسی گنتی کا محتاج نہیں بلکہ یہ ایک جذباتی تعلق ہوتا ہے، جو عمر کی قیود سے ماورا ہے۔

 

ژالے سرحدی کا کہنا تھا کہ خواتین کی عمر پر بار بار بات کرنا دقیانوسی روایات کو تقویت دیتا ہے، جسے بدلنے کی ضرورت ہے تاکہ معاشرتی رویوں میں بہتری لائی جا سکے۔

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *