ہرش وردھن نے ماورا حسین کو شادی پر کیا تحفہ دیا؟ انٹرویو میں دلچسپ انکشاف

ہرش وردھن نے ماورا حسین کو شادی پر کیا تحفہ دیا؟ انٹرویو میں دلچسپ انکشاف

اداکارہ ماورا حسین کی اپنے قریبی دوست اور اداکار امیر گیلانی کے ساتھ شادی حالیہ دنوں سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بنی رہی، جہاں ان کی تصاویر اور ویڈیوز نے خوب توجہ حاصل کی۔

 

دلچسپ بات یہ ہے کہ ان کی شادی کے ساتھ ہی ان کی واحد بالی ووڈ فلم صنم تیری قسم بھارت میں دوبارہ ریلیز کی گئی، جس نے توقعات سے بڑھ کر کامیابی حاصل کی اور شاندار بزنس کرتے ہوئے نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

 

بھارتی میڈیا کے مطابق، فلم کے مرکزی اداکار ہرشوردھن رانے سے ایک انٹرویو کے دوران ماورا کی شادی سے متعلق سوال کیا گیا۔ ان سے پوچھا گیا کہ کیا انہوں نے اپنی سابقہ ساتھی اداکارہ کو کوئی تحفہ دیا؟ اس پر انہوں نے کہا کہ وہ ماورا کو فلم کی کامیابی کے ذریعے نیک تمنائیں دینا چاہتے ہیں، کیونکہ یہ ان کے لیے کسی تحفے سے کم نہیں۔

ہرشوردھن نے مزید انکشاف کیا کہ فلم کی ابتدائی ناکامی کے بعد ماورا نے ٹیم کے دیگر افراد، بشمول اداکار، ہدایتکار اور پروڈیوسر سے رابطہ ختم کر دیا تھا۔ تاہم، اب جب کہ فلم نے دوسری بار زبردست بزنس کیا ہے، وہ امید کرتے ہیں کہ ماورا اس کامیابی سے مزید خوش ہوں گی۔

 

Harshvardhan Rane Ne Mawra Hocane Ko Kya Gift Dia

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *